اردو

urdu

ETV Bharat / state

جسٹس پی سی گھوش لوک پال کے سربراہ ہوں گے - جسٹس پی سی لوک پال کی صدارت کریں گے

سابق سپریم کورٹ جج پیناکی چندرا گھوش بھارت کے پہلے لوک پال جج ہوں گے۔

جسٹس پی سی لوک پال کی صدارت کریں گے

By

Published : Mar 18, 2019, 12:02 PM IST

Updated : Mar 18, 2019, 2:18 PM IST


سنہ 1997 میں انہیں کولکاتا ہائی کورٹ کا جج بنیا یا گیا تھا۔ سنہ 2012 میں ان کا تبادلہ ریاست آندھراپردیش ہو گیا اور اسی برس انھیں چیف جسٹس آف کورٹ کا عہدہ ملا تھا۔

جج پیناکی چندرا گھوس وکیلوں کے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد محترم کولکاتا ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس تھے۔

سنہ 1997 میں وہ کولکاتا ہائی کورٹ کے جج بنےتھے۔
کولکاتا ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے وکیل بیکاش رنجن بھٹا چاریہ کا ان کے مزاج اور فیصلہ سازی میں انکی مہارت سے متعلق کہنا تھا کہ'وہ فیصلہ سازی میں کافی تیز ہیں، ان کی یاد داشت بھت تیز ہے، وہ ایک ماہر وکیل تھے'۔

ان کے دو فیصلے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انھوں نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للیتا کو غیر قانونی ملکیت کے استعمال کی وجہ سے مجرم قرار دیا تھا۔ دوسر ے دفعہ 498 اے (گھریلو تشدد) کے اندر براہ راست گرفتاری نھیں ہونی چاہیے کا فیصلہ سنایا تھا۔

Last Updated : Mar 18, 2019, 2:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details