کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کی جسٹس امرتا سنگھ نے اس سلسلے میں راجرہاٹ کے بی ڈی او کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ راجرہاٹ علاقے میں جنگا ہٹیارا پنچایت نمبر دو کے عبدالکلام کالج کے ایک بوتھ میں پیش آیا۔ مدعی کا دعویٰ ہے کہ ووٹرز نے کچھ مقامی مسائل کی وجہ سے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ ووٹ ڈالنے جانے والوں کو بھی مبینہ طور پر روکا گیا تھا۔ لیکن دیکھا جا سکتا ہے کہ اس بوتھ پر 95 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
بائیکاٹ کے بعد بھی 95 فیصد ووٹ کیسے ڈالے گئے؟۔جسٹس سنگھ نے اس سلسلے میں راجرہاٹ کے بی ڈی او کو طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی اور آئی جی پولیس افسر تعینات کرکے واقعے کی تحقیقات کریں گے۔ ریاست کے ڈی جی اور آئی جی کو 3 اگست کو عدالت میں رپورٹ پیش کرنی کی ہدایت دی گئی ہے۔