کولکاتا: مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمری اور اپر پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ سی بی آئی کی تحقیقات میں نئے نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔سی بی آئی کی جانچ جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے توں توں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں اضافہ ہو تا جارہا ہے۔Ganguly directs CBI to probe into destroying of 2014 Primary Teacher Recruitment OMR Marksheet
اسی درمیان کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگولی نے 2014 میں ایس ایس سی کے ذریعہ پرایمری اساتذہ کے امتحانات کی کاپی اور مارک شیٹ تباہ کے معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کی ہدایت دی ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگولی نے آج سماعت کے دوران کہاکہ او ایم آر شیٹ اور امتحانات کی کاپی(Answer Sheet) سے چھیڑ چھاڑ کرنا ایک جرم ہے۔ اگر ایسا کیا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔