اردو

urdu

ETV Bharat / state

Justice Abhijit Gangopadhyaya جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے ممتا بنرجی کی ستائش کی - غربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگواپادھیائے نے کہاکہ سیاسی رہنماوں کو عدالت یا پھر جج حضرات کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔اس سے سماج میں منفی پیغام جا سکتا ہے۔

جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے ممتا بنرجی کی تعریف کی
جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے ممتا بنرجی کی تعریف کی

By

Published : Jul 18, 2023, 12:54 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگواپادھیائے نے آج ججوں کے خلاف ترنمو ل کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے سخت تبصرے پر نام لئے بغیر کہاکہ کچھ سیاسی لیڈرعدالت کا نام لے کر گمراہ کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں ایسے لیڈروں کی عزت نہیں کرتا ہوں ، تاہم ان کی پارٹی کی سپریمو(ممتا بنرجی)ایسی باتیں نہیں کرتی ہیں ۔میں نے خود دیکھا ہے کہ وہ عدالتوں کی عزت کرتی ہیں ۔

جسٹس گنگوپادھیائے نے ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی سادہ شخصیت اور ایک ذمہ دار سیاست داں ہیں ۔سیاسی رہنماوں کو اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی باتوں کا معاشرے پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب سی پی آئی ایم کے ممبر پارلیمنٹ اور مشہور وکیل بکاس رنجن بھٹاچاریہ نے عدالت کی توجہ ابھیشیک بنرجی کے تبصروں کی طرف مبذول کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:SSC Scam برطرف عملہ کی تنخواہ واپس کرنے کی ہدایت پر عبوری روک

انہوں نے عدالت سے ایک خصوصی بنچ تشکیل دیا جائے۔یا پھر ابھیشیک بنرجی کے تبصروں پر از خود نوٹس لے ۔کلکتہ ہائ کورٹ کے جج چیف جسٹس نے اس معاملے میںتحریری شکایت درج کرانے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران مغربی بنگال میں سیاسی رہنماوں کی جانب سے جج حضرات سے متعلق بیان بازی ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details