مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے اردلی بازار میں نوشین بابا خان کی سربراہی میں 'جسٹ یلو فاؤنڈیشن' کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ سینکڑوں افراد نے اس مفت طبی کیمپ کا رخ کیا جس میں انہیں دائیں فراہم کی گئیں۔ اس دوران ڈاکٹروں نے ضرورت مندوں کی آنکھ کا آپریشن بھی کیا۔
'غریب عوام کی مدد کرنا ادارے کے اولین ترجیحات میں شامل' - ضرورت مندوں کی آنکھ کا آپریشن بھی کیا
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں واقع 'جسٹ یلو فاؤنڈیشن' کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد کیمپ سے مستفیذ ہوئے۔
'غریب عوام کی مدد کرنا ہی ہمارے ادارے کا اولین ترجیحات میں شامل'
ڈاکٹر نوشین بابا خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کی تنظیم کے تعاون سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کفیل خان کی جانب سے دوائیں بھیجی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
انہوں نے کہاکہ غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کیے جاتے رہے گیں کیونکہ ہمارا مقصد عوام کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے اور ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہے۔