اردو

urdu

ETV Bharat / state

JU Student Death Issue جادو پور طالب علم کی موت کے معاملے میں تین ملزمان کی ضمانت منظور - معاملے میں تین ملزمان کی ضمانت من

پولیس کی مخالفت کے باوجود جادو پور طالب علم کی موت کے معاملے میں تین ملزمان کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ جادو پور یونیورسٹی کے سابق طالب علم جیدیپ گھوش اور دو سینئر طلبا پر ریکنگ میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ ضمانت ملنے کے باوجود جویدیپ ہی جیل سے رہا ہوں گے، باقی ابھی بھی ددوسرے معاملے میں پولس حراست میں رہیں گے۔

جادو پور طالب علم کی موت کے معاملے میں تین ملزمان کی ضمانت منظور
جادو پور طالب علم کی موت کے معاملے میں تین ملزمان کی ضمانت منظور

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 1:55 PM IST

کولکاتا:جادوپور یونیورسٹی کے طالب علم کی موت کے سلسلے میں پولس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتارجادوپور یونیورسٹی کے سابق طالب علم جے دیپ سمیت دو طالب علم کو بدھ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ طالب علم کی موت کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے جادو پور کے دو طالب علم دپ شیکھر دتہ اور منتوش گھوش کو بھی اسی معاملے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولس نے ضمانت کی مخالفت کی ۔ملزمان کے وکلاء نے دلیل دی کہ پولیس کے مطابق 9 اگست کی رات انہیں جادو پور یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ اگر پولیس اپنی ڈیوٹی میں رکاوٹ تھی تو اس الزام پر مقدمہ درج کرنے میں 72 گھنٹے سے زیادہ دیرکیوں لگا؟ اس سے پہلے پولیس کیا کررہی تھی؟ سرکاری وکیل اس سوال کا جواب نہ دے سکے۔ اس کے بجائے اس نے ایک اور الزام لگادیا۔

حکومت کے وکیل سورین گھوشال نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کو نہ صرف ہاسٹل میں داخل ہونے سے روکا گیا بلکہ انہیں اسپتال میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دی گئی جہاں زخمی طالب علم کا علاج کیا جارہا تھا۔ لیکن یہ دلیل کام نہ آئی۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ طالب علم کو بچایا جا سکتا تھا اگر پولیس کو اس دن نہیں روکا جاتا۔ سرکاری وکیل کے اس تبصرے پر ملزمان کے وکلا نے بھی سوال اٹھائے۔ بدھ کو جے دیپ کی طرف سے وکیل بپلپ گوسوامی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ دیپ شیکھر کے لیے وکیل سومیا شبھرا رائے اور منتوش کے لیے وکیل اومی پیش ہوئے۔ جب انہوں نے سنا کہ پولیس طالب علم کو بچا سکتی تھی تو کہنے لگے کہ پولیس کو روکنے اور علاج معالجے میں کیا تعلق ہے؟ علاج میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Fact Finding Team in JU وزارت اعلیٰ تعلیم کے ذریعہ قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جادو پوریونیورسٹی کا دورہ کیا

بدھ کو وکلاء نے دونوں طالب علموں اور جادھو پور یونیورسٹی کے ایک سابق طالب علم کی ضمانت کی درخواست دی۔ ان کا موقف تھا کہ ملزمان پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ان پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔ سماعت کے بعد عدالت نے ملزم کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ اس کے نتیجے میں پولیس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے میں گرفتار جاداوپور یونیورسٹی کے سابق جے دیپ کو بری کر دیا گیا۔ لیکن چونکہ طالب علم کی موت کے اہم معاملے میں دیپ شیکھر اور منتوش کے نام شامل ہیں۔ اس لیے انہیں اس کیس میں ضمانت ملنے تک حراست میں ہی رہنا ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details