اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پی نڈا کا بنگال کا دورہ - etv bharat west Bengal news

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے

جے پی نڈا کا بنگال کا دورہ
جے پی نڈا کا بنگال کا دورہ

By

Published : Nov 24, 2020, 2:30 PM IST

مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نطر بی جے پی کے اعلی رہنماؤں کے مغربی بنگال کے دورے پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بی جے پی کے ریاستی دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق جے پی نڈا ایک بار پھر مغربی بنگال کے دورے پر آنے والے ہیں. یہ دورہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اگلے ماہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں بنگال کا دورہ کریں گے لیکن اب تک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے.

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بنگال کے دورے پر آنے والے ہیں.

ممتا بنرجی کی بی جے پی پر تنقید

انہوں نے کہا کہ جے پی نڈا اپنے دو روزہ دورے کے دوران بی جے پی کے اعلی رہنماوں, ارکان پارلیمان, ارکان اسمبلی سمیت ضلع رہنماؤں سے ملاقات کریں گے.

دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا دورہ بنگال کافی اہم ہے. ان کے آنے کے بعد اسمبلی انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کا موقع ملے گا.

واضح رہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں امت شاہ شمالی بنگال کے دو روزہ دورے پر آئے تھے. جس میں امت شاہ اپنے دورے کے دوران اسمبلی انتخابات میں دو تہائی اکثریت کی بدولت حکومت بنانے کا دعوی کیا تھا.

غورطلب ہے کہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن میں 18سیٹز پر ملی نمایاں کامیابی کو اسمبلی انتخابات میں دوہرانے کی کوشش کر رہی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details