اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ - گورنر جگدیپ دھنکھر

یہ واقعہ سرکول میں اس وقت پیش آیا جب بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پارٹی کے اجلاس میں حصہ لینے ڈائمنڈ ہاربر جارہے تھے۔ بی جے پی رہنما کیلاش وجئے ورگیہ کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا۔ اینٹوں سے ان کی کار کو بھی نشانہ بنائے جانے کی خبر ہے۔

JP Nadda's convoy attackes at Diamond Harbour
مغربی بنگال: جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ

By

Published : Dec 10, 2020, 3:46 PM IST

مغربی بنگال کے ڈائمنڈ ہاربر میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ نڈا کی بنگال آمد کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں نے ڈائمنڈ ہاربر سے ان کے قافلے کو گزرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ان کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔

مغربی بنگال: جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ

قافلے میں شامل بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کی کار کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ وہ بال بال بچے۔ دونوں رہنما پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے لئے جنوبی 24 پرگنہ جا رہے تھے۔

قافلے میں شامل بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کی کار کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بی جے پی صدر کے قافلے پر حملے کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا میں انتشار کی خوفناک اطلاعات سے پریشان ہوں۔ بی جے پی صدر کے قافلے پر حملہ ہوا۔ پولیس نے اس کی حمایت کی ہے۔ یہ CS اور DGP کو میرے انتباہات کے باوجود ہوا ہے۔ یہ قانون کے خاتمے کی علامت ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکھر نے بی جے پی صدر کے قافلے پر حملے کو تشویشناک قرار دیا ہے

مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہا 'ہندوستانی سیاست کی تاریخ میں یہ ایک سیاہ دن ہے۔ یہاں تک کہ مغربی بنگال میں میڈیا بھی محفوظ نہیں ہے۔'

دلیپ گھوش نے کہا 'ہندوستانی سیاست کی تاریخ میں یہ ایک سیاہ دن ہے

غور طلب ہے کہ آئندہ سال ریاست میں اسمبلی کے انتخابات ہونے جارہے ہیں، ایسی صورتحال میں ریاست میں انتخابی گہما گہمی میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details