اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے: جے پی نڈا

بی جے پی کے کارگزار قومی صدر بننے کے بعد یہ جے پی نڈا کا بنگال کا پہلا دورہ ہے جہاں وہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کا بھی جائزہ لیں گے۔

ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے: جے پی نڈا

By

Published : Sep 28, 2019, 4:38 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:57 AM IST


بی جے پی کے کارگزار قومی صدر جے پی نڈا ریاست مغربی بنگال کے دورے پر ہیں، اس دوران وہ بی جے پی کے سیاسی تصادم میں ہلاک ہونے والے حامیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور ان کو تعزیت پیش کریں گے۔

ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے: جے پی نڈا

اس سے قبل انہوں نے کالج اسکوائر میں 'ودیا ساگر' کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مجسمہ کو ہار پہنایا۔

بی جے پی کے کارگزار قومی صدر بننے کے بعد یہ ان کا بنگال کا پہلا دورہ ہے جہاں وہ پارٹی کے متعدد پروگرامز میں شرکت کریں گے اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کا بھی جائزہ لیں گے۔

اس دوران انہوں نے دلیپ گھوش اور مکل رائے سے ریاست میں پارٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے سلسلے میں ممتابنرجی کے رول پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔

انہوں نے ریاست کے سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں سیاسی تبدیلی طے ہے، اب صرف ترنمول کانگریس کی وداعی تقریب باقی ہے۔

وہیں دوسری جانب ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری نے نڈا کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ممتا حکومت کی صرف واپسی نہیں ہوگی بلکہ پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپسی ہوگی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 8:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details