اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ممتا بنرجی نے کسانوں کو بنیادی ترقی سے محروم رکھا' - مغربی بنگال کے مالدہ ضلع

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مالدہ ضلع کے شاہ پور میں روڈ شو کے اختتام پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر کسانوں کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا۔

'ممتا بنرجی نے کسانوں کو بنیادی ترقی سے محروم رکھا'
'ممتا بنرجی نے کسانوں کو بنیادی ترقی سے محروم رکھا'

By

Published : Feb 6, 2021, 6:53 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے شاہ پور میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے روڈ شو کی قیادت کرنے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کسانوں کی حمایت میں تحریک چلانے کی دھمکی دینے والی ممتا دیدی نے کسانوں کے لئے کیا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں رہنے والے غریب عوام مرکزی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے فائدے سے محروم ہیں۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ممتا دیدی اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بھول گئی ہیں۔ لفٹ فرنٹ کے 35 سالہ دور اقتدار کو اکھاڑ پھینکنے کے ترنمول کانگریس کے کندھوں پر ریاست کی باگ ڈور سونپی تھی.

بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ ممتا دیدی نے کیا کیا؟ کچھ بھی نہیں. مرکزی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں سے بنگال کے کسانوں کو محروم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام نے ممتا بنرجی کی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا من بنا چکے، اب صرف وقت کا انتظار ہے۔ اسمبلی انتخابات میں اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔

پرورتن یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ اس رتھ یاترا کی بدولت بنگال میں اتنی بڑی تبدیلی آئے گی جس ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی گم ہو کر رہ جائیں گے

اس سے قبل بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مالدہ ضلع کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹروپیکل کا دورہ کیا اور وہاں کے ملازمین سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ جے پی نڈا نے تین کسانوں کے ساتھ کھلے میدان میں کھانا کھایا. اس کے بعد روڈ شو کی قیادت کی۔

دوسری طرف بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی مغربی بنگال آمد پر لفٹ فرنٹ، کانگریس اور ترنمول کانگریس نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی کی قیادت میں بنگال کے عوام کی ترقی ممکن: نڈا

ABOUT THE AUTHOR

...view details