کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر تھانہ کے تحت سالٹ لیک میں واقع پرائمری ایجوکیشن کونسل کے دفتر سامنے یہ امیدوار سالٹ لیک میں بورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ مگر اس وقت یہ لوگ دھرم تلہ میں احتجاج کر رہے ہیں۔ Job Seekers Planning To Protest Against Primary Education board In Kolkata
جسٹس امرتا سنہا اور جسٹس اجے کمار مکھرجی کی ڈویژن بنچ جمعہ کو اس کیس کی سماعت کرے گی۔ ارونا گھوش نامی ایک امیدوار نے کہاکہ ’’بورڈ کی حکمت عملی کی وجہ سے ہم لوگ نوکری سے محروم کردئیے گئے ہیں ۔ چنانچہ ہم نے کونسل کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کی مگر ہمارے احتجاج کو جبراً ہٹایا گیا۔جب کہ ہماری تحریک پرامن تھی۔عدالت نے بھی ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت دی تھی۔ہم نے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔ اب ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اگلا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ لیکن ہم کونسل کے دفتر کے سامنے دوبارہ احتجاج کرنے کے لیے تیار ہیں۔