کولکاتا: مغربی بنگال ہائر پرائمری ووکیشنل ایجوکیشن میں 750 افراد کو تعینات کیا جائے گا۔ اس پینل کی ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن گذشتہ روز منگل کو ہائی کورٹ نے ان 750 آسامیوں کے لئے بھرتی کے عمل پر عبوری روک لگا دی۔ جسٹس بسواجیت بوس نے ایس ایس سی سے رپورٹ طلب کی ہے۔ سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر ریاست اور اسکول سروس کمیشن کی پوزیشن ایک جیسی نہیں ہے تو اسکول سروس کمیشن کو تحلیل کر دیا جائے۔
اس صورتحال میں ویٹنگ لسٹ سے کونسلنگ کے لئے بلائے گئے امیدوار اس پورے معاملے میں کافی ناراض او ر مایوس ہیں۔ راجو نے عدالت کے احاطے میں خبردار کیا کہ ہم نے حکومت مخالف تحریک شروع کی ہے۔ اس بار ہم سی پی ایم کی علیم الدین اسٹریٹ کا محاصرہ کریں گے۔ بائیں بازو کے لوگ جو وکیل ہیں، اچھی طرح سنو، اگر آپ ہماری طرح ہمارے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے، اگر آپ مخالفت کرتے ہیں، تو میں مغربی بنگال سے سی پی ایم کا وجود ختم کر دوں گا۔