اردو

urdu

ETV Bharat / state

Job Seekers مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے خلاف احتجاج جاری - اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی

شمالی24 پرگنہ کے بدھان نگر تھانہ کے تحت سالٹ لیک میں واقع مغربی بنگال پرائمری ٹیچرس بورڈ کے خلاف ایس ایس سی کے کامیاب امیدواروں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔Job Seekers

مغربی بنگال پرائمیری ایکجویکشن بورڈ کے خلاف احتجاج  جاری
مغربی بنگال پرائمیری ایکجویکشن بورڈ کے خلاف احتجاج جاری

By

Published : Oct 20, 2022, 7:04 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے خلاف نوکری کے متلاشی نے مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ اور حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔Job Seekers In Do Or Die Fight After Police Warning In SaltLake

سالٹ لیک میں واقع مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے سامنے گزشتہ روز پیر سے احتجاج کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ اب تک جاری ہے۔ اس دوران کئی امیدواروں کی طبیعت بگڑنے کے سبب انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

احتجاجی دھرے پر بیٹھے لوگوں کا کہنا ہے کہ نئے نوٹیفیکشن کے مطابق ہم سبھوں کو راست ملازمت دینے کا انتظامات کئے جائے کیونکہ ہم نے امتحانات اور انٹرویو دونوں پاس کیا ہے۔اگر ہماری تقرری وقت ہوتی تو ہم یہاں کیوں آتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اور مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ کی وجہ سے ہماری عمر نکل گئی ہے۔اس کا خمیازہ ہم کیوں بھگتیں گے۔ مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ اور حکومت کی غلطی ہے۔

مزید پڑھیں:Bangladeshis and Rohingyas in Mumbai?: غیر قانونی طور رہائش پذیر بنگلہ دیشیوں کی فہرست تیار کرنے کا حکم

واضح رہے کہ 2014میں ٹیچر اہلیتی ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے سڑک سے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش تو تصادم شروع ہوگیا۔ اس کی وجہ سے کئی مظاہرین بیمار ہوگئے۔کئی افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس کی وجہ سے سالٹ لیک میں سڑک جام ہوگیا۔ Job Seekers In Do Or Die Fight After Police Warning In SaltLake

ABOUT THE AUTHOR

...view details