عمر خالد نے اس موقع پرکانگریس کے امیدوار ابھیجیت مکھرجی پر بھی تنقید کی۔ واضح رہے کہ مرشد آباد کے جنگی پور پالیمانی نشست سے ابھیجیت مکھرجی کو ترنمول کانگریس کی حمایت سے جیت حاصل ہوئی تھی۔
عمر خالد نے اپنے والد کی حمایت میں ریلی سے خطاب کیا - congress
جے این یو طلبا یونین کے سابق رہنما عمر خالد نے آج مغربی بنگال کے مرشد آباد کے جنگی پور پارلیمانی حلقہ سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار اور اپنے والد سید قاسم رسول الیاس کی حمایت میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی اور نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی۔
عمر خالد
لیکن اس بار جنگی پور سیٹ پر سخت مقابلہ ہے، بی جے پی نے اس سیٹ سےخاتون کو امیدوار بنایا ہے، عمر خالد نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی اور ممتابنرجی کے علاوہ کانگریس کی بھی پالیسیوں پر بھی نکتہ چینی کی۔
عمر خالد نے جنگی پور کے لوگوں سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار اور اپنے والد سید قاسم رسول الیاس کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ ترنمول کانگریس، بی جے پی اور کانگریس سب نے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے اس لئے ان کو سبق سکھانا ضروری ہے۔