جھاڑ گرام:مغربی بنگال کے جھاڑ گرام تھانے کی پولیس نے جامبونی تھانے کے ایک پولیس کانسٹیبل کو شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ جنسی زیادتی کے معاملے میں پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری کے بعد مقامی باشندوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ Police constable arrest in Molestation case in jhargram
جامبونی تھانے کی پولیس نے کہا کہ پولیس لائن میں رہنے والے کانسٹیبل شیخ صدام کے خلاف ایک شادی شدہ خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔
پولیس نے خاتون کی ایف آئی آر کی بنیاد پر کانسٹیبل شیخ صدام کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں واضح طور کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔