نیو جلپائی گوڑی: مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن پر بجلی کی زد میں آکر ایک فوجی جوان کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار جوان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو نیو جلپائی گوڑی ریلوے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح اس واقعے میں مزید چار فوجی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد فوج کے جوانوں نے پورے ریلوے اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مرنے والے فوجی کا نام مہتا منیش (34) ہے۔ واقعے کے بعد اسے فوری طور پر نیو جلپائی گوڑی ریلوے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے کٹیہار ڈویژن کے اے ڈی آر ایم سنجے چیلاواروار اور اعلیٰ فوجی افسران واقعے کے فوراً بعد ہسپتال پہنچے۔ ذرائع کے مطابق چار زخمی فوجیوں کو بچا کر بانگدوبی آرمی ہسپتال لے جایا گیا۔