آئندہ برس ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے برسر اقتدار جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
گذشتہ 16 دسمبر 2020 کو شھبندو ادھیکاری کے استعفی دینے کا غم ترنمول کانگریس کے لئے رکن اسمبلی کا پارٹی کی رکنیت سے استعفی زخم پر نمک چھڑکنے سے کم نہیں ہے۔
مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی شہر آسنسول میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران رکن اسمبلی جتیندر تیواری نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے اور خوب سوچ سمجھ کر استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے، مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
جتیندر نے مزید کہا کہ پارٹی میں موجود چند ایسے رہنما ہیں جن کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے، ان کی موجودگی سے پارٹی کے ساتھ ساتھ آسنسول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:شوبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفی دیا
رکن اسمبلی نے کہا کہ چند گھنٹے قبل میں نے آسنسول میونسپل کارپوتیشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چئیر مین کے عہدے سے استعفی دیا تو میرے دفتر پر حملہ کیا گیا۔
کولکاتا میں رہنے والے رہنماوں کے اشارے پر میرے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔