ہر سال پورے ملک سے بڑی تعداد میں سیاح جموں و کشمیر کا رخ کرتے ہیں۔لیکن گزشتہ کئی ماہ تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔لیکن حکومت کی طرف سے تمام سیاحتی و تفریحی مقامات کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں سیاحت کی بحالی کے لیے مغربی بنگال کے ٹور آپریٹرس کے ساتھ محکمہ سیاحت کشمیر کے افسران نے میٹنگ کی اور ان کو مطلع کیا کہ حکومت کی طرف سے تمام بندشیں ختم ہو چکی ہیں۔جموں و کشمیر سیاحت کے لیے پہلے کی طرح اب بالکل سازگار ہے۔کشمیر کے تمام سیاحتی مقامات عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ میں ٹورزم افسران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر احسان الحق چشتی اور عدیل سلیم نے بنگال کے ٹور آپریٹرس کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں کشمیر میں سیاحت کے سازگار حالات سے آگاہ کیا۔
محکمہ سیاحت کشمیر کے افسران کی ٹیم کولکاتا میں مغربی بنگال سے کافی تعداد میں سیاح کشمیر کی طرف رخ کرتے ہیں خصوصی طور پر درگا پوجا کی چھٹیاں گزارنے یہاں کے لوگ کشمیر جاتے ہیں۔
محکمہ سیاحت کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر احسان الحق چشتی نے ای ٹی وی بھارت کو اس حوالے سے بتایا کہ گذشتہ کئی ماہ تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔لیکن ان لاک 5 کے بعد تفریحی و سیاحتی مقامات عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کی مکمل طور پر بحالی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورزم کئی طرح کے سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے۔بین الاقوامی یوم سیاحت کے موقع پر معروف ڈل جھیل میں شکارا ریس کا انعقاد کیا گیا۔سری نگر سے دودھ پتھری تک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس کے علاوہ کشمیر کے کچھ غیر معروف سیاحتی مقامات کو متعارف کرایا گیا ہے۔