اردو

urdu

ETV Bharat / state

جماعت اسلامی کا مفت آکسیجن سینٹر کولکاتا کے لیے بنا سہارا

مغربی بنگال میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے۔ کورونا کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں کورونا کے مریضوں کے لیے جماعت اسلامی مغربی بنگال کا مفت آکسیجن سینٹر کولکاتا کے لیے سہارا بنا ہوا ہے۔ کورونا کے مریضوں کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے مفت میں آکسیجن مہیا کرائی جارہی ہے۔ جماعت اسلامی کے اس خدمت کی چہار جانب سے پزیرائی ہو رہی ہے۔

jamaat e islami provide free oxygen
جماعت اسلامی کا مفت آکسیجن سینٹر کولکاتا کے لئے بنا سہارا

By

Published : Apr 28, 2021, 7:14 AM IST

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے مریضوں کو آکسیجن کی سخت ضرورت پیش آ رہی ہے لیکن آکسیجن کی کمی نے بحرانی صورت حال پیدا کر دی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مغربی بنگال میں بھی کورونا کے کیسز میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے مریضوں کو سانس لینے میں بہت پریشانی ہوتی ہے۔ ایسے میں ان کو آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن ضرورت کے مطابق آکسیجن دستیاب نہ ہونے کی صورت میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب آکسیجن سیلنڈر کی قیمتیں بھی من مانی طور پر وصول کی جا رہی ہیں۔ کولکاتا میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا کے مریضوں کی مدد کے لیے جماعت اسلامی مغربی بنگال کی جانب سے مفت آکسیجن سینٹر کورونا کے مریضوں کے لیے سہارا بنا ہوا ہے۔

جماعت اسلامی نے کولکاتا کے امداد علی لین ایم ایم ماڈل اسکول میں مفت آکسیجن سینٹر کا آغاز گذشتہ سال کیا تھا۔

جماعت اسلامی کولکاتا کے سیکرٹری جاوید اختر نے بتایا کہ ہم نے گذشتہ سال ہی یہ مہم شروع کی تھی لیکن اس بار ہمارے پاس موجود سلینڈر کم پڑ رہے ہیں کیونکہ مریضوں کی تعداد اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ ہمیں لگاتار فون آ رہے ہیں۔

سلنڈر ریفل ہو کر چند گھنٹو میں ختم ہو جا رہے ہیں۔ کولکاتا شہر کے علاوہ آس پاس کے اضلاع سے بھی آکسیجن سیلنڈر کے لیے فون آ رہے ہیں۔

ہم ان لوگوں کو ہی سلنڈر دے رہے ہیں جن کو زیادہ ضرورت ہے۔ ہمیں بہار اور جھاڑکھنڈ سے بھی فون آ رہے ہیں لیکن ہمارے پاس آکسیجن سلینڈرکی تعداد محدودہے۔

مارکٹ میں آکسیجن سلنڈر موجود نہیں ہے۔ ہم چاہ کر بھی آکسیجن سلنڈر کی تعداد نہیں بڑھا پا رہے ہیں۔ ہم نے لوگوں سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ اس میں ہماری مدد کریں۔ جو لوگ ہمارے پاس آ رہے ہیں ہم ان کی آخری حد تک مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

وکلاء کا ہوڑہ عدالت میں کام بند کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کی اس کوشش کی کافی لوگوں نے پذیرائی کی ہے۔ فی الوقت کولکاتا شہر مفت آکسیجن مہیا کرانے کا سب سے سرگرم مرکز بن چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details