کولکاتا کے جادوپوریونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے امرتیا سین نے کہا کہ جے شری رام کا نعرہ ہماری تہذیب کا حصہ نہیں ہے۔ اس نعرے کا استعمال حالیہ دنوں ملک کے اندر صرف اور صرف انسانیت کا خون بہانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
جے شری رام کا نعرہ ہماری تہذیب کا حصہ نہیں: امرتیا سین - slogan
نوبل انعام یافتہ اور معروف ماہرمعاشیات امرتیا سین نے ملک بھرمیں جاری ماب لنچنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔
جے شری رام کا نعرہ ہماری تہذیب کا حصہ نہیں: امرتیا سین
امرتیا سین نے کہا کہ جس طریقے سے اب جے شری رام کو کسی خاص مقصد کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے، شاید اس سے قبل اس کی مثالیں نہیں ملتی ہیں۔
معروف ماہرمعاشیات نے کہا کہ رام نومی کی تشہیر جس طرح اب کی جا رہی ہے، اس سے قبل میں نے کبھی نہیں سنا۔
انہون نے ملک کے موجود ہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنےوالے افراد کے لیے آمد ورفت حالیہ دنوں کافی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔