اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jagdeep Dhankhar Seeks reply from West Bengal Election Commission: گورنر جگدیپ دھنکر کا مغربی بنگال الیکشن کمیشن سے جواب طلب - West Bengal Municipal Elections

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے آج ریاستی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے دوران ہوئے سیاسی جھڑپوں اور پولنگ بوتھوں پر قبضے کے واقعات پر وضاحت طلب کیا ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر کا مغربی بنگال الیکشن کمیشن سے جواب طلب
گورنر جگدیپ دھنکر کا مغربی بنگال الیکشن کمیشن سے جواب طلب

By

Published : Feb 28, 2022, 7:31 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ اور ریاستی انتخابی کمیشن سورو داس کے درمیان آج راج بھون میں ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ہوئے پرتشدد واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی الیکشن کمیشن کے کمشنر کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹوئٹ میں لکھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران جو کچھ بھی ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران یہ کس طرح کے سیکیورٹی انتظامات تھے جس سے پوری ریاست میں تشدد کی آگ بھڑک گئی تھی۔ اس کا ذمہ دار کون ہے۔


گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی الیکشن کمیشن کے سربراہ سورو داس سے سوال کیا کہ جن جن بوتھوں پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں ان بوتھوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کی کتنی گنجائش ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ان پولنگ بوتھوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کے تمام تر انتظامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کا پولیس انتظامیہ پر بھروسہ برقرار رہے۔


واضح رہے کہ مغربی بنگال انتخابی کمیشن نے 1130 پولنگ بوتھوں میں سے صرف دو پولنگ بوتھ پر دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے، مغربی بنگال انتخابی کمیشن کے اس اعلان کو سی پی آئی ایم، کانگریس اور بی جے پی نے بھدا مذاق قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details