مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور ریاستی چیف سکریٹری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرے کے سبب غمزدہ ہوں۔ یہ سب ٹھیک نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت کے ساتھ شہریت ترمیمی ایکٹ کو منظور کیا گیا ہے۔ بل اب ایک قانون بن گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں جو کچھ بھی منظور ہوتا ہے اس کا احترام لازمی ہے۔
انہوں نے کاکہنا ہے کہ ملک مخالف سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ہر آدمی نئے قانون کی مخالفت کرتا ہے۔ قانون کی مخالفت کرنے کے لیے قانون سے متعمق جانکاری لازمی ہے۔
گورنر کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں بھی حالات اچھے نہیں ہیں۔ لوگوں کو نئے قانون سے متعلق گمراہ کیا جارہا ہے۔ لوگوں میں بیداری نہیں ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
ریاست کے گورنر نے کہاکہ مرشد آباد اور مالدہ میں گزشتہ کئی دنوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف پرُتشدد مظاہرے جاری ہیں۔اس پر بے حد افسوس ہے۔