اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آزادانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری' - کولکاتہ ہائی کورٹ

کولکاتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال میں انتخابات کے متعلق ایک پی آئی ایل پر سماعت کے دوران اپنے تجزیہ میں کہا کہ آزادانہ اور پرامن انتخابات عوام کے جمہوری حقوق میں شامل ہے۔

Kolkata High Court
Kolkata High Court

By

Published : Mar 1, 2021, 1:08 PM IST

کولکاتہ ہائی کورٹ نے اپنے مشاہدے میں کہا ہے کہ یہ یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ لوگ اپنے جمہوری حقوق کو پرامن طریقے سے استعمال کرسکیں۔ کورٹ نے کہا کہ آزادانہ اور پرامن انتخابات عوام کے جمہوری حقوق میں شامل ہے۔

ہائی کورٹ نے یہ بات ریاست کے سابق ایڈووکیٹ جنرل اور تجربہ کار وکیل بمل چٹرجی کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل کے تناظر میں کہی۔ پیر کو اس کیس کی سماعت جسٹس ٹی وی رادھا کرشنن اور جسٹس شامپا سرکار کے ڈویژن بینچ نے کی۔

سماعت کے بعد دونوں ججوں نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ عوام اپنے جمہوری حقوق کو پرامن طریقے سے استعمال کریں۔ کمیشن کو ریاست میں منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details