عام طور پر ہم نے فلموں میں دیکھا ہے کہ نوٹوں کی بارش ہو رہی ہے لیکن کولکاتا میں اصل زندگی میں لوگوں نے نوٹوں کی بارش دیکھی جب ایک عمارت سے اچانک دو ہزار اور پانچ سو کے نوٹ گرنے لگے۔
کولکاتا میں ہوئی نوٹو کی بارش مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے اورینٹ سنیما کی عمارت میں ساتویں منزل کی ایک کھڑکی سے روپے کی بارش ہونے لگی جسے دیکھ کر آس پاس کے لوگ حیران ہو گئے اور آس پاس کے دکاندار روپے کے بنڈل لوٹنے دوڑ پڑے۔ اس کے بعد پھر راہگیروں نے بھی روپئے لوٹنے شروع کردئیے۔
اسس کے بعد مقامی تھانہ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر لوٹی گئی رقم اکٹھا کئے جو تین لاکھ 74 ہزار تھی ۔ اس کے بعد پولس پورے علاقے کی گھیرا بندی کر دی۔
اصل میں واقعہ یہ ہے کہ اورینٹ سنیما کی عمارت کی ساتویں منزل پر مرکنٹائل نام ایک کمپنی کے دفتر میں ڈی آر آئی کے افسران نے چھاپہ ماری کی۔ اسی وقت دفتر کے کھڑکی سے اچانک کوئی روپے کے بنڈل پھینکنے لگا جب لوگوں کی اس پر نظر پڑی تو عمارت کے آس پاس بھیڑ جمع ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق چھاپہ ماری کے ڈر سے ہی روپئے نیچے پھینکے گئے اگرچہ زیادہ تر روپئے عمارت کے احاطے میں ہی گرے اس سلسلے میں ڈی آر آئی کے افسران نے کئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ۔