شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مدھم گرام میں محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے رائس مل کے مالک بکیب الرحمان کے مکان پر خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی ۔رائس مل کے مالک کے خلاف تقریباً 500 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔ IT Sleuths Raid Rice Mill Owner Bakibul Rahman Over Tax Evasion
ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے مدھم گرام میں واقع رائس مل کے مالک بیکب الرحمان کے مکان میں تلاشی مہم چلائی۔محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں کی ایک دوسری ٹیم رائس مل کے مالک کے رشتہ داروں کے مکانوں میں خصوصی چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری رکھا۔
چھاپہ ماری مہم کے دوران تاجر کے مکان سے درجنوں اہم دستاویزات برآمد کئے گئے لیکن اس کا خلاصہ نہیں ہوسکا کہ جس مقصد سے محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے چھاپہ ماری مہم چلائی اس میں انہیں کامیابی ملی یا نہیں۔