اردو

urdu

By

Published : Jan 12, 2023, 5:43 PM IST

ETV Bharat / state

IT Raid In Kolkata ترنمول کانگریس رہنما کی ہوٹل پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری

انکم ٹیکس حکام نے اچانک کولکاتا کارپوریشن کے میئر پریشد (ایم آئی سی) کے ایک ہوٹل پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ تلاشی مہم کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ ترنمول کانگریس کے رہنما اور ایم آئی سی نے اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا ہے۔Mayor In Councill Amir Uddin Bobby Hotel

ترنمول کانگریس کے کاونسلر کے ہوٹل پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری
ترنمول کانگریس کے کاونسلر کے ہوٹل پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری

کولکاتا: مغربی بنگال کے ادارالحکومت کولکاتا کے مختلف علاقوں میں محکمہ انکم ٹیکس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔محکمہ انکم ٹیکس کی ایک ٹیم ترنمول کانگریس کے کاونسلر امیرالدین بابی کے ہوٹل پر پہنچی اور تلاشی مہم چلائی۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق امیرالدین بابی کا ہوٹل کولکاتا کے اے جے سی باس روڈ پر محکمہ انکم ٹیکس کے دفتر سے کچھ فاصلے پر واقع ہے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے اس دن اچانک اس ہوٹل پر چھاہہ ماری کی ۔ کئی گھنٹے تک تلاش جاری رہی۔

اہلکاروں نے ہوٹل کی بجلی کے بل کی کاپی سمیت امیرالدین بابی سے منسلک تمام دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق رپن اسٹریٹ کے علاقے میں امیر الدین بابی کے کئی ہوٹلز ہیں۔ تاہم، انکم ٹیکس حکام دستاویزات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا وہ ان سب کا مالک ہیں یا مشترکہ ملکیت ہے۔ امیر الدین بابی کولکاتا کارپوریشن کے وارڈ نمبر 54 کے کونسلر ہیں۔ وہ کولکاتا کارپوریشن کے مارکیٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج میئر این کونسل بھی ہیں۔ نتیجتاً انکم ٹیکس کو لے کر ان کے ہوٹل پر چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کچھ بھی نہیں کہا ہے۔لیکن دارالحکومت کولکاتا کے مختلف علاقوں میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Central Minister Kapil Moreshwar Patil مغربی بنگال میں آواس یوجنا سے متعلق شکایت پر مرکزی وزیر کپل پاٹل کا ردعمل

محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے مرشد آباد ضلع کے جنگی پور سے ترنمول کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر زاکر حسین کی بیڑی کی فیکٹری پر بھی چھاپہ کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری مہم کے سبب مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس دباو میں آ سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details