نئی دہلی: کلکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے سی ای او وینکی میسور کا کہنا ہے کہ 2021 سیزن کے لئے آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی میگا نیلامی ملتوی کرنے کا خیال ایک اچھا عمل ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں آئی پی ایل 2020 سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی تھی اور ٹورنامنٹ 29 مارچ کو شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا اور اب یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک منعقد ہونا ہے۔
فرنچائزز کا خیال ہے کہ نیلامی میں چار ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے لہذا ٹیموں کے پاس اس کی تیاری کے لئے زیادہ وقت باقی نہیں رہے گا۔ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق فرنچائزز کو برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کی نیلامی بھی کرنی پڑتی ہے۔
میگا آئی پی ایل میں فرنچائز آئندہ تین سالوں کے لئے ٹیم کا انتخاب کرتی ہے۔ آخری میگا نیلامی جنوری 2018 میں چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر عائد دو سالہ پابندی ختم کرنے کے بعد دو دن کے لئے منعقد کی گئی تھی جہاں 169 کھلاڑی خریدے گئے تھے۔
میسور نے ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ میں نے اس کے بارے میں سنا ہے اور نیلامی کو ایک سال کے لئے ملتوی کرنا کوئی غلط خیال نہیں ہے کیونکہ اس سیزن کے فائنل اور اگلے سیزن کے درمیان کچھ مہینوں کا وقفہ موجود ہے۔ یہ غلط نہیں ہے ، اس پر غور کیا جانا چاہئے۔