کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں واقع تاریخی شہر میٹیابرج سے تعلق رکھنے والے عالم دین مولانا سید ذکی حسین رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے لیکن ماحول پُر امن ہونے کی بھی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ نپور شرما کی بیان بازی کے بعد ہمیں متحد ہونے کا موقع ملاہے۔ اس موقع کو کسی بھی قیمت پر ہاتھوں سے جانے نہیں دینا ہے کیونکہ اتحاد قائم کرنا اور متحدہ ہونا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر ایک پلیٹ پر آچکے ہیں تو ہم کیوں آ سکتے ہیں۔ ہم اللہ، رسول اور قرآن کو مانتے ہیں تو ان کی ہدایت پر متحد کیوں نہیں ہو سکتے ہیں۔ ہمیں متحد ہونا ہی پڑے گا۔ Zaki Hussain Rizvi on Nupur Sharma