اردو

urdu

ETV Bharat / state

Naushad Siddiqui Slam TMC حکمراں جماعت ٹی ایم سی خوفزدہ ہے - بروئی پورعدالت میں پیشی

جنوبی24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی بروئی پور عدالت میں ہوئی۔کولکاتا لیدر کمپلیکس تھانے کی پولیس نے رکن اسمبلی کو اپنی طویل میں لینے کے لئے عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔

حکمراں جماعت ٹی ایم سی خوفزدہ ہے
حکمراں جماعت ٹی ایم سی خوفزدہ ہے

By

Published : Feb 3, 2023, 3:44 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ میں کولکاتا لیدر کمپلیکس ( کے ایل سی تھانے) کی پولیس آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے بروئی پور کی عدالت میں پروڈکشن وارنٹ کی درخواست کی تھی۔ نوشاد کو جمعہ کو باروئی پور کورٹ لے جایا گیا۔

اگر عدالت اجازت دیتی ہے تو کے سی ایل تھانے کی پولیس جیل سے اپنی تحویل میں لے لے گی ۔کے سی ایل تھانے میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔

بروئی پورعدالت میں پیشی سے قبل رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپنی زمین کھو رہی ہے۔ٹی ایم سی جن لوگوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کر رہی ہے تھی وہ ان سے دوری بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ایم سی انتخابات ہارنے کے ڈر سے مجھے ہدف بنا رہی ہے۔لیکن انہیں پتہ نہیں ہے کہ ان کے ہاتھوں سے بہت کچھ نکل چکا ہے ۔حکومت پنچایت انتخابات ہارنے کے خوف سے مجھے حراست میں لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ جدوجہد جاری رہے گی، غریب عوام کی جدوجہد جاری رہے گی۔ میں سیاسی سازش کا شکار ہوں

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کولکاتا میں انڈین سیکولر فرنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر ان کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔کولکاتا پولیس نے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی سمیت 18 لوگوں کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز کولکاتا میں بنکشال عدالت نے رکن اسمبلی کی ضمانت کی درخواست نامنظور کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:PIl File Against Lathicharge On ISF MLA رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری اور آئی ایس ایف پر لاٹھی چارج کے خلاف پی آئی ایل

آئی ایس ایف کی خواتین رہنما عاصمہ بی بی نے کہا کہ اس ریاست میں جمہوریت ناک کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صدر سے ملاقات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details