اردو

urdu

ETV Bharat / state

MLA Naushad Siddiqui on TMC 'ترنمول کانگریس کی غنڈہ گردی سے خوف زدہ ہونے والا نہیں'

بنکشال کورٹ کے ذریعہ 15 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے عدالت کے باہر کہا کہ میں سیاست میں تبدیلی کے لئے آیا ہوں۔ اس لیے نہ ممتا بنرجی کے مظالم سے خوف زدہ ہونے والا ہوں اور نہ ہی کسی لالچ میں آؤں گا۔ MLA Naushad Siddiqui Reaction

میں ترنمول کانگریس کے غنڈہ گردی سے خوف زدہ ہونے والا نہیں ہوں
میں ترنمول کانگریس کے غنڈہ گردی سے خوف زدہ ہونے والا نہیں ہوں

By

Published : Feb 2, 2023, 10:53 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سیالدہ میں بنکشال کورٹ کے ذریعہ 15 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے عدالت کے باہر کہا کہ میں سیاست میں تبدیلی کے لئے آیا ہوں۔ اس لیے نہ ممتا بنرجی کے مظالم سے خوف زدہ ہونے والا ہوں اور نہ ہی کسی لالچ میں آؤں گا۔ خیال رہے کہ ترنمول کانگریس پر غنڈہ گردی کا الزام لگاتے ہوئے نوشاد صدیقی کی قیادت میں کولکاتا کے دھرم تلہ احتجاج کیا گیا تھا۔ احتجاج کے بعد پولس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے بعد آئی ایس ایف کے ورکروں اور پولس کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی۔ 21 جنوری کے بعد سے ہی نوشاد صدیقی پولس حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:PIl File Against Lathicharge On ISF MLA رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری اور آئی ایس ایف پر لاٹھی چارج کے خلاف پی آئی ایل

نوشاد صدیقی نے عدالت کے باہر کہا کہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کے لوگ مسلسل دباؤ بنا رہے ہیں اور لالچ دے رہے ہیں کہ میں ان کے ساتھ ہاتھ ملا لوں، مگر میں نے انکار کر دیا، کیوں کہ میں بنگال کی سیاست میں تبدیلی کے لیے آیا تھا۔ میں ان لوگوں کے ساتھ کیسے دے سکتا ہوں کہ جو بدعنوانی اور غنذہ گردی سے گندے ہیں۔ آئی ایس ایف نے الزام لگایا ہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگر سے انتخابات جیتنے کے بعد بھی ترنمو ل کانگریس کی غنڈہ گردی کی وجہ سے وہ اپنے حلقے میں داخل نہیں ہو پا رہے تھے۔ آئی ایس ایف کے ورکروں پر مسلسل حملہ کیا جارہا ہے۔ جب نوشاد صدیقی نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو ممتا بنرجی نے پولس کے ذریعہ گرفتار کر لیا۔ نوشاد صدیقی نے کہا کہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details