اردو

urdu

By

Published : Mar 9, 2023, 7:32 PM IST

ETV Bharat / state

Naushad Siddiqui فرفرہ شریف کے دورہ سے ٹی ایم سی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا: نوشاد صدیقی

ساگر دیگھی ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد ترنمول کانگریس نے فرفرہ شریف سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ تاہم 42 دنوں تک جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہونے والے رکن اسمبلی اور فرفرہ شریف کے پیر زادوں میں سے ایک نوشاد صدیقی نے کہا کہ فرفرہ شریف اپنے لیڈروں کو بھیجنے کا کوئی فاہدہ نہیں ہوگا۔ ترنمول کانگریس کی حقیقت اب عوام کے سامنے آچکی ہے۔

رفرہ شریف کا دورہ کرنے کا ٹی ایم سی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا:نوشاد صدیقی
رفرہ شریف کا دورہ کرنے کا ٹی ایم سی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا:نوشاد صدیقی

کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں ترقیاتی کام کچھ بھی نہیں ہوئے ہیں۔ممتا بنرجی نے صرف عوام دھوکہ دیا ہے اگر جمہوری حقوق کا استعمال کرنے کی آزادی رہی تو پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس کو کراری شکست ہوگی۔ساگردیگھی کی شکست ہرجگہ نظر آئے گی۔ غورطلب ہے کہ کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم اور ہگلی ضلع ترنمول لیڈر اور آدی سپت گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا نے فرفرہ شریف کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فرہاد سے لے کر تپن کو فرفرا شریف ڈیولپمنٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سونپی ہے۔ اس کے بعد وہ بدھ کی رات فرفرہ شریف گئے اور طحہٰ صدیقی سے ملاقات کی۔ اس تناظر میں نوشاد نے کہا،کہ کوئی بھی فرفرہ شریف آ سکتا ہے لیکن اگر کوئی سیاسی زمین پر واپس آنا چاہتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے اور حالات پہلے جیسے نہیں ہیں۔ حکمران جماعت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔ عام لوگ جانتے ہیں کہ ریاست کا کیا حال ہے۔ لہذا اگر ووٹ پڑے تو لوگ اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کریں گے اور ساغردیگھی جیسے واقعات کو دہرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Naushad Siddiqui Gets Bailکلکتہ ہائی کورٹ میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت منظور

21 جنوری کو آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر دھرم تلہ میں پولیس اور پارٹی کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس کے بعد ہی بھانگر سے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں 42 دن کی قید کے بعد گزشتہ ہفتہ کو رہا کیا گیا تھا۔ تاہم نوشاد کو ساگردیگھی ضمنی انتخاب کے نتائج کے اعلان کے دن ضمانت مل گئی۔ ان کی ضمانت کی خبر ساگردیگھی میں ترنمول کی شکست اور کانگریس کی جیت کے بعد آئی تھی۔ نوشاد نے پیشی کے دوران کہا تھا کہ ساگر دیگھی کے عوام میری گرفتاری کا جواب دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details