کولکاتا: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ساگردیگھی کے رکن اسمبلی بائرن بسواس کے کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سے ہی سیاست کا بازار گرم ہے۔ اسی درمیان جنوبی24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بنگال کی سیاست کو مزید گرما دیا ہے۔رکن اسمبلی نے کہا کہ مجھے بھی پارٹی چھوڑنے کے لئے بڑی پیشکش کی گئی تجی۔اس کے بعد جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی گئی۔
آئی ایس ایف کے ارکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے قانون ساز اسمبلی کے سامنے کھڑے ہو کر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر جم کر بھڑاس نکالی۔ ساگردیگھی کے رکن اسمبلی بائرن بسواس پر بھی کڑی تنقید کی۔ نوشاد صدیقی نے واضح طور پر دعویٰ کیا کہ انہوں(بائرن بسواس) نے خوف کی وجہ سے پارٹی تبدیل کی۔ اب وہ حکمراں جماعت کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔