جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال میں چند مہینوں کے اندر اندر پنچایت انتخابات ہونے والے ہیں۔ پنچایت انتخابات کے پس نظر تمام سیاسی جماعتوں کی جانب تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لیے جنوبی 24 پرگنہ مسلم اکثریتی اسمبلہ حلقہ بھانگوڑ کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہے۔ نوشاد صدیقی اس مسلم اکثریتی علاقہ بھانگوٖڑ کا انڈین سیکولر فرنٹ کے واحد رکن اسمبلی ہیں۔ اسی درمیان بھانگوڑ سے آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے اپنے اسمبلی حلقے کا دورہ کیا اور عوامی رابطے کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ایک بار پھر ریاستی حکومت کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی یا آل انڈیا ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی شوکت ملا کے ہاتھوں میں بھانگوڑ کی ذمہ داری سونپنے کے بجائے اپنے ہاتھوں میں لے لیتے تو انہیں بہت کچھ پتہ چل سکتا تھا۔