جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے کے کاشی ہور تھانے کے تحت مشرقی کھٹالی کے بلاک 2 کے ایک آم بگان سے پولیس نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کی لاش برآمد کی۔ آئی ایس ایف کے رہنما کی پراسرار موت سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں میں اس واقعے کو لے کر غم و غصہ بھی پایا جا رہا ہے۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ مرنے والے نوجوان کی شناخت شیخ ریاض کے طور پر ہوئی ہے، آم کے پیڑ سے اس کی لاش لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، قاتلوں کو جلد ڈھونڈ نکالنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
دوسری طرف انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں نے کہا کہ شیخ ریاض آئی ایس ایف کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک ہے وہ بوتھ صدر تھے۔ انہوں نے نوشاد صدیقی کو رکن اسمبلی بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ''ریاض کو منظم سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے، اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور کارکنان ملوث ہیں۔''
ISF leader Sheikh Riaz's Mysterious Death: آئی ایس ایف کے رہنما شیخ ریاض کی پراسرار موت
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے کے کاشی ہور تھانے کے تحت مشرقی کھٹالی کے بلاک 2 کے ایک آم کے باغ سے پولیس نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کی لاش برآمد کی۔ آئی ایس ایف کے کارکنان نے اس معاملے میں ترنمول کانگریس پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ ISF leader death
آئی ایس ایف کے رہنما شیخ ریاض کی پراسرار موت