شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ سیاسی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اسی درمیان ریاست کے مختلف اضلاع میں اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر جلسہ جلوس نا کرنے دینے کا الزام عائد کیا ہے۔سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اپوزیشن جماعتوں کو جلسہ جلوس کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ISF Leader Abbas Siddiqui Disallowed By Police To Conduct Meeting At Bangoan In North 24 PGS ,Party Move To Hight Court
شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں میں 30 نومبر کو انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین پیرزادہ عباس صدیقی عوامی جلسے کو خطاب کرنے والے ہیں لیکن پولیس انتظامیہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر انہیں اجازت نہیں دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیرزادہ عباس صدیقی کے جلسہ کرنے سے سکیورٹی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسی بنیاد پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، لیکن انڈین سیکولر فرنٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کے تحت عوامی جلسے کو خطاب کرنے سے روکا جا رہا ہے۔