کولکتہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے واحد رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی پارٹی (آئی ایس ایف) نے ایک بیان مین ممتا بنرجی کی حکومت پر فضول خرچی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ مالی بحران کے باوجود یہ حکومت شہ خرچیوں میں پانی کی طرح پیسے بہا رہی ہے۔ ۔ISF Condemned Festival Carnival In West Bengal GOVT
مغربی بنگال انڈین سیکولر فرنٹ کے ریاستی جنرل سیکریٹری بسواجیت مہتو نے اپنے ایک پریس ریلیز میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
انہوں نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ مغربی بنگال کا خزانہ خالی ہو چکا ہے۔حکومت کے پاس اتنی دولت نہیں کہ اپنے ملازمین کو ڈی اے(DA) ادا کر سکے لیکن فضول خرچی کرنے میں ماہر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریاست مالی بحران کا شکار ہے لیکن فیسٹول کارنیول کے نام پر ایک دن میں کروڑوں روپے پانی کی طرح بہا دیا جا رہا ہے۔اس سے غریب عوام کو کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔