اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ترنمول کانگریس کے کارخانے میں بی جے پی کے رہنما تیار کئے جاتے ہیں'

انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے ترنمو کانگریس کو بی جے پی کے لئے سیاسی رہنما تیار کرنے والا کارخانہ قرار دیا ہے.

انڈین سیکولر فرنٹ
انڈین سیکولر فرنٹ

By

Published : Apr 20, 2021, 1:06 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے اپنی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں جلسے سے خطاب کیا۔

انڈین سیکولر فرنٹ

انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے ترنمو کانگریس کو بی جے پی کے لئے سیاسی رہنما تیار کرنے والا کارخانہ قرار دیا ہے، عباس صدیقی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے بی جے پی کو ریاست میں قدم جمانے کا موقع ملا ہے اور اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لفٹ فرنٹ اور اس کی حلیف جماعتیں اسکولز و کالجز کے ذریعہ مستقبل کے سیاسی رہنماؤں کو تیار کرکے ملک کو دیتی لیکن ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ایک ایسی جماعت ہے جو بی جے پی کے لئے رہنما تیار کرتی ہے۔

عباس صدیقی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے جوڑا پھول کے کارخانے میں کمل پھول کا پروڈکشن ہوتا ہے۔ بی جے پی کو بنگال میں بیٹھے بیٹھائے کئی رہنماء مل گئے.

انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری، راجیب بنرجی، شوبھن چٹرجی، بیساکھی بنرجی، پرابیر گھوش، لاکیٹ چٹرجی سمیت نہ جانے کتنے ہی ترنمول کانگریس کے کارخانے میں سیاسی رہنما بن کر تیار ہوئے بعد میں بی جے پی میں شامل ہو گئے۔


عباس صدیقی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما ایسا کام کیونکہ کرتے ہیں جس کے سبب انہیں سی بی آئی کے سامنے حاضری دینی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی عوام کی خدمت کے لئے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کون کیا الزام لگاتا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے شروپ نگر میں انڈین سیکولر فرنٹ کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details