اردو

urdu

ETV Bharat / state

Student Murdered in Kolkata مغربی بنگال محفوظ ریاستوں میں سے ایک ہے؟ - زمینی صورتحال

شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے کے دو طلباء کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کے بعد پولیس انتظامیہ اور لا اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے لگے ہیں۔ حکومت کے پاس ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔Bengal Safest State

مغربی بنگال محفوظ ریاستوں میں سے ایک ہے؟
مغربی بنگال محفوظ ریاستوں میں سے ایک ہے؟

By

Published : Sep 8, 2022, 4:21 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں رواں سال ستمبر 2022 تک جرائم کی وارداتوں میں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہتے ہیں لیکن زمینی صورتحال یہ ہے کہ ریاست میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے ریکارڈ کے گراف ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے کافی بلندی پر پہنچ چکا ہے۔ Is Bengal Safest State In Country آئیے مغربی بنگال میں سال 2022 میں ہوئے جرائم کے چند واقعات پر نظر ڈالتے ہیں۔

  • 18 فروری سنہ 2022 کو دارالحکومت کولکاتا سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم، طلبا یونین کے رہنما انیس الرحمن خان کو مبینہ طور پر تین منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے پھینک دیا گیا۔ انیس الرحمن خان متعدد تحریکوں کے متحرک رہنما تھا۔ ان کے والد سالم خان کا الزام ہے کہ آمتا تھانے کے پولیس اہلکار اور تین سویک پولیس ان کے بیٹے انیس کو چھت سے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انیس کے معاملے کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔ ایس آئی ٹی نے انیس الرحمن خان کی غیر فطری موت کو خودکشی قرار دے دیا۔ حالانکہ مقتول انیس کے والد اب بیٹے کے معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کے حوالے کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔
  • 23مارچ 2022 کی رات بیربھوم ضلع کے رامپورہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی گاؤں میں ترنمول کانگریس کے پنچایت پردھان بھدوشیخ کے قتل کے واقعے کے ترنمول کانگریس کے رہنما انورالق کی نگرانی میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی۔
  • نامعلوم شرپسندوں نے باگٹوی گاؤں میں یکے بعد دیگرے دس گھروں میں پٹرول انڈیل کر گھروں میں آپ لگا دی تھی۔آتشزدگی کے واقعے میں ایک گھر سے ہی دو بچوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ دوران علاج دو لوگوں کی موت ہوئی۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد دس تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛Anubrata Mondal Custody ترنمول ایم ایل اے انوبرتا منڈل کی حراست میں 14 دنوں توسیع

  • چار اپریل 2022 کی رات ندیا ضلع کے ہاش کھالی میں برتھ ڈے پارٹی میں ترنمول کانگریس کے پنچایت پردھان بیٹے اور اس گے بیٹوں نے لڑکی کے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ اس کے لڑکوں کے گھر والوں نے پاس کے ایک مردہ گھاٹ میں لڑکی کی لاش کو نذر آتش کردیا۔
  • مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ تھانہ علاقے سے پولیس نے دو طالب علموں کی لاشیں بر آمد کی ہیں۔ شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے کے رہنے والے طالب علموں کا 22 اگست کواغوا کیا گیا تھا۔ تاوان کی رقم نہیں ملنے کے سبب نامعلوم شرپسندوں نے قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details