محمڈن اسپورٹنگ کلب کے ڈائریکٹر پردیپ شرما نے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر عرفان پٹھان کو کلب کا نیا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا۔ Mohammedan Sporting Director on Irfan Pathan
رواں ماہ ہی کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطاب جیتنے والا کلب محمڈن اسپورٹنگ اس وقت آئی لیگ 22-2021 سیزن کھیل رہا ہے۔ Mohammedan Sporting in I-League 2021-22 season
New Brand Ambassador of Mohammedan Sporting کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'محمڈن اسپورٹنگ بھارت کا سب سے زیادہ پرستاروں والا کلب ہے۔ بھارت کی ہر ریاست میں اس کے مداح مل جاتے ہیں۔'
عرفان پٹھان محمڈن اسپورٹنگ کے نئے برانڈ ایمبیسڈر انہوں نے کہا کہ 'عرفان پٹھان کا اس تاریخی کلب سے جڑنا کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہو سکتا ہے۔ اس سے ہر ممکن فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔'
ان کا کہنا ہے کہ 'عرفان پٹھان خود ایک کامیاب اسپورٹس مین رہ چکے ہیں۔ ان کی شمولیت سے کھلاڑیوں کو بھی فٹنس لیول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔'
کلب انتظامیہ کے مطابق محمڈن اسپورٹنگ ایک پیشہ ورانہ کلب ہے۔ اس شعبے کو زیادہ سے زیادہ محفوظ اور مستحکم بنانے کی کوشش جاری ہے اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: Manoj Tiwari Sport Minister West Bengal: مغربی بنگال کے وزیر کھیل منوج تیواری کی حیرت انگیز سنچری
واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ نے دہلی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 گول سے شکست دے کر آئی لیگ 22-2021 میں اپنی مہم کا شاہانہ انداز میں آغاز کیا۔