دروناچاریہ ارجن ایوارڈ یافتہ سید نعیم الدین بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب فٹبالر اور کوچ ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں بھی کبھی ہمت نہیں ہاری اور کبھی پیچھے موڑ کر بھی نہیر دیکھا۔ بھارتی فٹبال کی تاریخ میں سید نعیم الدین کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں۔ وہ بھارتی فٹبال کی تاریخ کے پہلے سابق کھلاڑی ہیں جنہیں بنگلہ دیش کی قومی فٹبال ٹیم کوچنگ کرنے کا موقع ملا ہے۔ Interview with Footballer Syed Nayeemuddin
سید نعیم الدین سنہ 1944 میں ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی فٹبال کھیل کے دیوانے تھے، انہوں نے اسی کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا۔ سید نعیم الدین نا صرف ایک کامیاب کھلاڑی تھے بلکہ بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے کامیاب کپتان بھی ثابت ہوئے، وہ اپنی غیر معمولی صلاحیت کی بنیاد پر بھارتی فٹبال پر حکمرانی بھی کی۔ سید نعیم الدین نے کولکاتا کے تینوں بڑے کلب ایسٹ بنگال، موہن بگان اور محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔' Birth of footballer Syed Nayeemuddin
سید نعیم الدین ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی فٹبال ٹیم کے کوچ بنے۔ اس کے بعد محمڈن اسپورٹنگ (کولکاتا )، مہندرا یونائٹیڈ، چرچل برادرس کے علاوہ غیر ملکی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ (ڈھاکہ) اور بنگلہ دیشی قومی فٹبال ٹیم کی بھی تربیت دی۔' بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبالر اور کوچ دروناچاریہ ارجن ایوارڈ یافتہ سید نعیم الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'کھیل کی دنیا میں پہلے آج کی طرح پیسہ نہیں تھا، نوجوان غربت کو مات دے کر بین الاقوامی کھلاڑی بنتے تھے، اس کے لیے انہیں بڑی مشقلوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔'