وشوا بھارتی یونیورسٹی میں چہار دیواری کی تعمیر کو لے کر جاری تنازع کے دوران یونیورسٹی کے ایک سینئر پروفیسر نے دعویٰ کیا ہے ان کے گھر پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج شرپسندوں کے ایک گروپ نے ان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے۔
یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سربراہ بپلو لوہا چوھدری نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار کو خط لکھ کر اس واقعے سے آگاہ کیا ہے۔
بیر بھوم ضلع کے ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار کو لکھے گئے ایک خط میں لوہا چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار سماج دشمن عناصر کے ایک گروہ نے شانتی نکیتن کے سیمتاپلی میں واقع ان کے گھر پر حملہ کیا ہے۔
بدمعاشوں نے دروازہ کھولا، کھڑکیاں توڑ دیں اور میرے ساتھ بدسلوکی کی۔
پروفیسر نے دعویٰ کیا کہ چوں کہ وہ پشو میلہ گراؤنڈ کے چہارردیواری کی تعمیر کرنے کے یونیورسٹی کے فیصلے کی حمایت کررہے ہیں اس لئے یہ حملہ کیا گیا ہے۔
پروفیسر نے یہ بھی کہا کہ حملہ آورکو یہ بات معلوم تھی کہ یونیورسٹی میں ہوئی میٹنگ کے دوران میں نے کیا مشورہ دیا ہے۔