اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹیو ٹربیونل نے اس کے ساتھ یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اگلے تین مہینے میں اس کی ادائیگی ہونی چاہیے۔یہ فیصلہ آج کی تاریخ سے گزشتہ ایک سال تک یا پھر چھٹا پے کمیشن کے نافذ ہونے کی تاریخ سے نافذ ہوگا۔
خیال رہے کہ ملک کی بیشتر ریاستوں کے سرکاری ملازمین کو مرکز کے برابر ڈی اے دیا جاتا ہے مگر بنگال میں ڈی اے کا علاحد ہ سلیپ تھا۔چناں چہ ٹربیونل نے کہا کہ ڈی اے سے متعلق ریاستی حکومت کا کوئی متعینہ اصول و ضوابط نہیں ہے اس لیے مرکزی حکومت کے ملازمین ملنے والے ڈی اے کے مطابق مہنگائی بھتہ دیں۔