کولکاتا:مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے کھاد یکول میں واقع غیر قانونی پٹاخے کی فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں نو لوگوں کی موت پر سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے۔جہاں ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے پورے معاملے کے لئے ریاست کی سابقہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے دوسری طرف بی جےپی،کانگریس اور لفٹ فرنٹ ایگرا واقعے کے لئے ٹی ایم سی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اسی درمیان مشرقی مدنی پور ضلع کے کھاد یکول گاوں میں غیر قانونی پٹاخے کی فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں نو لوگوں کی موت کے واقعے کے بعد ایگرا تھانے کے آفیسر انچارج موسم چکرورتی کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موسم چکرورتی کی جگہ سپن گوسوامی کو ایگرا تھانے کا نیا انچارج بنایا گیا ہے۔اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مشرقی مدناپور کے ایگرا میں گزشتہ منگل کو غیر قانونی سٹے بازی کے کارخانے میں دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ غیر قانونی فیکٹری کا مالک بھانو باغ دھماکے کے فوراً بعد علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔