اردو

urdu

بریگیڈ میدان میں انصاف ریلی کی تیاریاں زور شور سے جاری

DYFI on Insaaf Sabha ڈی وائی ایف آئی کی سربراہ مناکشی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت کولکاتا میں سات جنوری کو ہونے والی بریگیڈ ریلی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 2:26 PM IST

Published : Jan 3, 2024, 2:26 PM IST

بریگیڈ میدان میں انصاف ریلی کی تیاریاں زور شور سے جاری
بریگیڈ میدان میں انصاف ریلی کی تیاریاں زور شور سے جاری

بریگیڈ میدان میں انصاف ریلی کی تیاریاں زور شور سے جاری

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بریگیڈ میدان میں سات جنوری کو ہونے والی بریگیڈ انصاف ریلی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی وائی ایف آئی کی جنرل سکریٹری مناکشی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انصاف ریلی سے متعلق اہم جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں نے اس انصاف ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے کمر کس لی ہے۔

مناکشی مکھرجی نے کہا کہ سیاسی شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے مالی مدد لی جا رہی ہے۔ انہوں نے مالی امداد کے لیے کیو آر کوڈ بھی جاری کیا گیا ۔اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے سوالوں کے جواب بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 22 اضلاع میں شروع ہونے والی انصاف ریلی 7 جنوری کو بریگیڈ ریلی میں اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی دوپہر 12 بجے شروع ہوگی۔ اس کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے ۔

میناکشی نے کہا کہ اس دن تمام مزدوروں اور مظلوموں سے بریگیڈ ریلی میں آنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ہم عارضی ملازمین کے لیے جاب سیکیورٹی کا مطالبہ کریں گے۔اس زمرے میں طلباء، کسان، خواتین، مزدور سب آتے ہیں۔ ڈی وائی ایف آئی کی رہنما کے مطابق بدعنوانی پوری ریاست میں پھیل چکی ہے۔اس کے لئے ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور مرکزی حکومت ذمہ دارہے۔اس بدعنوانی کے کھیل کو ختم کرنے کے لئے عام لوگوں سے انصاف ریلی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کے پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کا ہجوم

ان کا کہنا ہے کہ چوری کے پیسوں سے نہیں بلکہ مزدوروں کے پسینے کی کمائی سے بریگیڈ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ۔بنگال کے ایک ایک آدمی نے بریگیڈ ریلی کے انعقاد کے لئے تعاون کیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details