اردو

urdu

By

Published : Oct 14, 2019, 9:49 PM IST

Updated : Oct 14, 2019, 10:03 PM IST

ETV Bharat / state

اعلی رہنماؤں نے ابھیجیت بنرجی کو مبارکباد پیش کی

صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے ہندوستانی نژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی کو اس سال معاشیات کے لئے نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ملک فخر محسوس کر رہا ہے۔

ابھیجیت بنرجی

کانگریسی لیڈر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیتا رام یچوری نے بھی مسٹر بنرجی کو مبارک باد دی ہے۔ ان تمام لیڈروں نے مسٹر بنرجی کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی اشترو ڈفلو ​​اور مائیکل کریمر کو بھی مبارک باد دی ہے جنہیں مسٹر بنرجی کے ساتھ یہ ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہندوستانی شہری امرتيہ سین کو بھی اقتصادیات کے لئے یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔

راہل گآندھی

كووند نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان ماہرین اقتصادیات نے دنیا بھر میں غربت کو ختم کرنے کے لئے تجرباتی نقطہ نظر اپنایا ہے۔ ان کی تحقیق نے ہندوستان اور پوری دنیا کو غربت سے لڑنے میں مدد فراہم کی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے ٹوئیٹ کیا ’’ہمیں اس بات کی دلی خوشی ہے کہ اس بار ہندوستانی نژاد امریکی شہری مسٹر بنرجی کو یہ اعزاز ملا ہے۔

مودی نے تینوں ماہرین اقتصادیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غربت کو ختم کرنے کی سمت میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔ یہ تمام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

نریندر مودی

محترمہ گاندھی نے مسٹر بنرجی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ملے اس اعزاز سے ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے پوری دنیا میں غربت کو دور کرنے کے لئے ایک تجرباتی نقطہ نظر اپنایا ہے اور اس سے ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ ان کا یہ نظریہ اور استعمال کافی قابل عمل ہے۔ ان کو ملنے والے اس اعزاز سے ملک کا ہر شہری بہت خوش ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا، ’’ساؤتھ پوائنٹ اسکول اینڈ پریسیڈنسی کالج کولکتہ کے سابق طالب علم ابھیجیت بنرجی کو معاشیات کا نوبل انعام ملنے پر دل سے مبارک باد۔ بنگالیوں کو ملک پر فخر ہے۔ ہم مسرور ہیں‘‘۔

رام ناتھ کوند

کیجریوال نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، ’’ہر ہندوستانی کے لئے بڑا دن ہے ۔ جانےمانے ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی کو نوبل انعام ملنے پر دل سے مبارک باد۔ غربت کے خاتمے پر سب سے کام ہے‘‘۔

راہل گاندھی نے مسٹر بنرجی كو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے، ’’ابھیجیت کو معاشیات کا نوبل ملنے پر مبارکباد۔ ابھیجیت نے انصاف منصوبہ (نیائے یوجنا)کا تصور دیا جس سے ملک میں غربت ختم ہوتی اور معیشت کو مضبوطی ملتی۔ اس کی جگہ ہمارے پاس آج مودی اكونومي ہے جس نے معیشت کو ختم کر دیا اور غربت کو بڑھایا ہے‘‘۔

اروند کیجریوال

یچوری نے کہا کہ مسٹر بنرجی کو یہ اعزاز ملنے سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور پریسیڈنسی کالج کے بارے میں کئے گئے غلط پروپیگنڈے کو منہ توڑ جواب ملا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا، ’’کولکتہ کے پریڈنسي کالج سے دوسری بار اقتصادیات کے لئے یہ اعزاز ملا ہے ۔

Last Updated : Oct 14, 2019, 10:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details