اردو

urdu

ETV Bharat / state

ردھیمان ساہااسپیشل فہرست میں شامل - بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز درھیمان ساہا کرکٹ کے طویل فارمیٹ ٹسٹ میں سو شکار کرنے والے پانچویں وکٹ کیپربن گیے ہیں۔

ردھیمان ساہااسپیشل فہرست میں شامل

By

Published : Nov 22, 2019, 6:35 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع دنیا کے سب سے خوبصورت اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرردھیمان ساہا ٹسٹ کئیرئیرمیں سو کیچ پکڑنے والے پانچویں بھارتی وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

35سالہ وکٹ کیپر بلے بازردھیمان ساہانے ٹسٹ میچ کے پہلے دن شاندار وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صادمان اسلام (29رن)کاکیچ پکڑتے ہی ٹسٹ کرکٹ کئرئیرمیں اپناسواں شکار مکمل کرلیا۔

ساہاکے ٹسٹ کیرئیرمیں اب کل شکاروں کی تعداد101 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کامیاب ترین کپتان مہندرسنگھ دھونی 294 شکارکرکے پہلی پوزیشن پرہیں۔

ایم ایس دھونی اور ردھیمان ساہا کے علاوہ سیدکرمانی،کیرن مورےاورنائن مونیگاٹسٹ کرکٹ میں سوشکارکرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن بھارتی گیندبازوں کی شاندار بالنگ کے سبب بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 106رنوں پر سمٹ گئی۔ جواب میں آخری اطلاع موصول ہونے تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 33 رن بنالیے ہیں۔سلامی بلے بازروہت شرما13رن اورچیتشورپجار3 رن بناکرکھیل رہے ہیں۔ آوٹ ہونے والے بلے باز مینک اگروال ہیں جنہیں ال امین نے 14 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details