اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indian Footballer Sunil Chhetri ڈورنڈ کپ چمپئن بننے کا خواب پورا ہوا - Durand Cup Final

ڈورنڈ کپ فٹبالچمپئن بنگلورو ایف سی کے کپتان سنیل چھیٹری نے کہا کہ بھارتی فٹبال کی تاریخ کے معزز ٹورنامنٹ کا خطاب جیتنے کا ادھورا خواب پورا۔اس جیت کے بعد ایسا محسوس ہوا کیرئیر میں جس چیز کی کمی تھی وہ پوری ہوئی ‌۔Indian Footballer Sunil Chhetri

ڈورنڈ کپ چمپئن بننے کا خواب پورا ہوا
ڈورنڈ کپ چمپئن بننے کا خواب پورا ہوا

By

Published : Sep 19, 2022, 11:50 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آئی ایس ایل کی دو فرنچائزی ٹیمیں بنگلورو ایف سی اور ممبئی سٹی ایف سی آمنے سامنے ہوئیں۔Indian Footballer Sunil Chhetri Says dream Come True after Clinch Durand Trophy First Time

بنگلورو ایف سی نے ممبئی سٹی ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خطابی معرکہ میں ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔بنگلورو ایف سی کا یہ پہلا خطاب ہے۔

بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب فٹبال کھلاڑیوں میں سے ایک سنیل چھیٹری نے خطاب جیتنے کے بعد کہا کہ یہ ان کی زندگی کا پہلا ڈورنڈ کپ کی پہلی ٹرافی ہے۔ اس سے پہلے یوں تو بھارتی فٹبال کے تمام خطابات اپنے نام کر چکے تھے۔ڈورنڈ کپ ہی پہنچ دور آج اس پر بھی قبضہ ہوگیا۔

چمپئن ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے کہا کہ ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پوری ٹیم جیت کے مقصد سے میدان میں اتری تھی۔ ہمارا ایک مقصد کے ساتھ میدان میں اترے اور حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کا یہ پہلا اور آخری ڈورنڈ کپ خطاب ہے۔‌ شاید اس کے بعد ڈورنڈ کپ کے مقابلے کے لئے دوبارہ میدان میں نا اتر سکوں۔ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ یہ میرا آخری ڈورنڈ کپ مقابلہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shami Tests Covid Positive شمی کورونا سے متاثر، آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

واضح رہے کہ بنگلورو ایف سی نے ممبئی سٹی ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خطابی معرکہ میں ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔بنگلورو ایف سی کا یہ پہلا خطاب ہے۔Indian Footballer Sunil Chhetri Says Dream Came True After Clinch Durand Trophy First Time

ABOUT THE AUTHOR

...view details