سمیع اس وقت اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں چل رہے ہیں اور انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اندور میں پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 27 رنز دے کر تین اور دوسری اننگز میں 31 رن دے کر چار وکٹ لئے تھے۔
بھارت کو 22 نومبر سے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا آخری اور دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے۔ یہ بھارتی ٹیم کا پنک گیند سے کھیلے جانے والا پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔
فاسٹ بالر نے کہاکہ مجھے بولنگ کرتے وقت وکٹ پر نظر رکھنی ہے اور دیکھنا ہوگا کہ یہ کیسا برتاؤ کر رہی ہے۔ پچ سست ہونے پر مجھے اضافی کوشش کرنے ہو گی اور ایسے وقت میں مجھے بلے باز پر دباؤ بنانا پڑے گا۔ اس کے لئے مجھے اپنی لینتھ کو تبدیل کرنا ہو گا۔