اردو

urdu

ETV Bharat / state

asian cup Football ہندوستان نے انڈر17 ایشین کپ فٹبال کے لئے کوالیفائی کرلیا - میزبان سعودی عرب نے ہندوستان کو شکست دی

ہندوستان نے اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر 2022 کے آخری میچ میں سعودی عرب سے ہارنے کے باوجود ایشیائی کپ 2023 میں جگہ بنا لی۔ asian cup Football

ہندوستان نے انڈر17 ایشین کپ فٹبال کے لئے کوالیفائی کرلیا
ہندوستان نے انڈر17 ایشین کپ فٹبال کے لئے کوالیفائی کرلیا

By

Published : Oct 10, 2022, 6:16 PM IST

دمام (سعودی عرب):گزشتہ روزاتوار کو یہاں پرنس محمد بن فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سعودی عرب نے ہندوستان کو 2-1 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑی طلحہ حاجی نے 22 ویں منٹ اور 58 ویں منٹ میں گول کیے جبکہ ہندوستان کا واحد گول ٹی گنگٹے (90+5 منٹ) نے اضافی وقت میں کیا۔India Qualify For Asia Cup Under 17 Dispite TO Lost To Saudi Arabia

ہندوستان نے انڈر17 ایشین کپ فٹبال کے لئے کوالیفائی کرلیا

شکست کے باوجود ہندوستانی نوجوان ٹیم کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے 10 گروپوں میں سے چھ بہترین ٹیموں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے، اس نے اہم ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔ بھارتی انڈر 17 فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہندوستان نے توقع کے مطابق کھیل کامظاہرہ کیا تھا۔ کوالیفائنگ راونڈ میں ٹیم کی کارکردگی کئی مضبوط ٹیموں کے مقابلے کافی بہتر رہی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:CC Player of the Month awards ہرمن پریت کور اور محمد رضوان کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ

اس سے قبل کوالیفائنگ راونڈ کے میچوں میں بھارتی انڈر17 ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے مالدیپ کو یطرفہ مقابلے میں پانچ صفر (5-0) سے شکست دی تھی۔کوالیفائنگ راونڈ کے دوسرے میچ میں مضبوط پر بھارتی ٹیم کو تین صفر(3-0) سے حیرت انگیز جیت ملی ۔اس کے بعد کوالیفائنگ راونڈ کے تیسرے میچ میں میانمار (4-1) کو شکست دی۔India Qualify For Asia Cup Under 17 Dispite TO Lost To Saudi Arabia

ABOUT THE AUTHOR

...view details