کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل نیوٹاون میں جاری دو روزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ کو خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہاکہ بنگلہ اب آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان اب دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن چکا ہے۔ ریلائنس بنگال کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔ میں نے پہلے 45 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔تعلیم، صحت، زراعت میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔ 5G سروس آگے بڑھ رہی ہے۔ بنگال کے ہر گھر میں ایئر فائبر اور جیو فائبر خدمات دستیاب ہوں گی۔ یہ سروس کام کی جگہ کی نئی تعریف کرے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم بنگال کے لوگوں کا جیو کو اپنانے کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اب ہم نے پربھوجی، بسک فارم جیسی کمپنیوں میں شراکت کی ہے۔ بنگال میں Jio Mart جیسی خدمات میں بہتری آئی ہے۔ آج کل موسمیاتی توازن کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ ریلائنس اب ملک میں سب سے بڑی بایو انرجی خدمات پیش کرتا ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن نے کالی گھاٹ مندر کی تزئین و آرائش کا منصوبہ اٹھایا ہے۔ ہمیں اس پروجیکٹ کا کام دینے کا شکریہ۔ ریلائنس کے بہت سے اچھے تکنیکی ماہرین بنگال میں کام کر رہے ہیں۔